تازہ ترین
سعودی عرب: آب زم زم لے جانے  پر  پابندی عائد

سعودی عرب: آب زم زم لے جانے  پر  پابندی عائد

سعودی عرب نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایئرلائنز کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق اب مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی ہو گی۔

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آب زم زم لے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس میں ائیرلائنز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد نہ کروانے پر نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور ائیرلائینز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی ائیرلائنز یقینی بنائیں کہ مسافروں کے سامان میں آب زمزم کی بوتلیں نہیں ہوں گی۔

سعودی ایوی ایشن نے خبردار کیا کہ ہدایات کی تعمیل میں ناکامی صریح خلاف ورزی ہے اور سعودی حکام کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کروانے والی ائیرلائن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons