تازہ ترین

بھارت یاسین ملک کو ظالمانہ عدالتی کارروائی کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کےمشیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نےکہا ہے کہ بھارت یاسین ملک کو ظالمانہ عدالتی کارروائی کے ذریعےانتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارت کاہر ریاستی ادارہ ہندوتوا کی سوچ پر عمل پیرا ہے، بھارت کشمیری نوجوانوں کا جھوٹے آپریشنز کی آڑ میں ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یاسین ملک کو ایک عرصے سے تہاڑ جیل میں قید رکھنے کے باوجود بھارت ان کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا، بھارت نے افضل گرو اور مقبول بھٹ کا عدالتی قتل کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے یاسین ملک کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کو رکوائے، سات دہائیوں سے کشمیریوں کے خلاف ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت میں ایک انچ بھی کمی نہیں آئی ہے، غیور اور بہادر کشمیری نوجوان بھارت سے اپنا حق خودارادیت چھین کر رہیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons