کراچی کے علاقے ماڑی پور میںکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے صحافیوں کو بتایا کہ کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ماڑی پور میں چھاپہ مارا گیا۔دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے اور ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔دہشت گردوں سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد، الیکٹرانک آلات اور بم بنانے میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا ہے۔