شوبز کی دنیا کی مقبول اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ حقیقت یہی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں بہت لوگوں کو زہر لگتی ہوں۔
ایک ویڈیو میں صبا قمر نے کہا کہ چاہے عورت پورا گھر چلا رہی ہے لیکن چلے گی اُسی مرد کی جو گھر میں بیٹھا کچھ بھی نہیں کر رہا، میں معذرت چاہتی ہوں کیوں کہ میری یہ بات بہت لوگوں کو بُری لگے گی لیکن حقیقت یہی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں بہت لوگوں کو زہر لگتی ہوں۔
اداکارہ صبا قمر کو ایک اور ویڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “مجھے بہت ڈر لگتا تھا شادی کرنے سے، پھر میں نے منٹور سے پوچھا کہ شادی کر لوں لیکن مجھے ڈر لگتا ہے، اس نے کہا کہ کس بات کا ڈر لگتا ہے، زیادہ سے زیادہ شادی نہیں چلے گی، میں نے کہا کہ طلاق یافتہ ہو جاؤں گی، پھر اس نے کہا کہ ایک اور شادی کر لینا، میں نے کہا کہ یہ کتنا آسان ہے آپ کے لیے یہ کہنا، اس نے کہا کہ زندگی یہی ہے، آپ کو نہیں سمجھ آرہی، نہ کرنے سے بہتر ہے آپ کرلو”۔