تازہ ترین

ڈیرن گف کی لاہور قلندر پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی تعریف

سابق انگلش فاسٹ بولر اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گف نے لاہور قلندرز کی تعریف کردی۔

ایک بیان میں ڈیرن گف نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ پچھلے 3 ماہ سے رابطے میں تھا، ان کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں شرکت کا خواہشمند تھا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز بہت کامیابی سے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام منعقد کر رہی ہے، کل بہت بڑے پیمانے پر ٹرائلز لینے جارہے ہیں۔

سابق انگلش فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے حارث رؤف سامنے آئے ہیں، جنہوں نے یارشائر کے لیے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے کینٹ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons