تازہ ترین

سی پیک کو  نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں،  وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں، ملک میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزارتِ داخلہ، سیکیورٹی حکام، چیف سیکریٹریز اور سی پیک اتھارٹی کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔

یاد رہے کہ جامعہ کراچی میں چینی زبان سیکھانے کے لیے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کے دور میں 2013 میں قائم ہوا تھا اور چینی زبان پڑھانے کے لئے چینی اساتذہ کو جامعہ کراچی میں رہائش دی گئی تھی لیکن 20 روز قبل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خود کش حملے میں 3 چینی اساتذہ اور ایک پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد تمام چینی اساتذہ جامعہ این ای ڈی یونیورسٹی منتقل ہوگئے تھے انہیں وہاں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons