ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 14929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، این آئی ایچ

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پیرکو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 102 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons