ہیضہ وبا، وزیراعظم کی ڈیرہ بگٹی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کے مکینوں کیلئے ہنگامی امدادی اقدامات کئے جا رہے ہیں جہاں ہیضہ کی وبا پھیل گئی ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں بلوچستان کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے امداد کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے ہفتے کے روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضہ کی وباء پھوٹنے کا نوٹس لیا تھا اور متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو اس وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons