تازہ ترین

کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں

گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کر گئیں۔

زاہد محمود نے والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دی۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میری جنت، میری ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے۔‘ زاہد محمود نے اپیل کی کہ ’میری والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔‘ کامران اکمل اور عابد علی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے اپنے پہلے ڈیبیو میچ میں 3 وکٹ حاصل کیے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons