تازہ ترین

یورپی یونین کے اندازے کے مطابق 80 فیصد آبادی کوویڈ-۱۹ کا شکار ہو چکی ہے

یورپی یونین کے اندازے کے مطابق 80 فیصد آبادی کوویڈ-۱۹ کا شکار ہوچکی ہے-

یورپی کمیشن کا کہناہے کہ خطے کی 60 سے 80 فیصد آبادی کوویڈ-۱۹ سے متاثر ہوچکی ہے، کیونکہ یورپی یونین کے ممالک ہنگامی صورتحال کے بعد کے ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جس میں کیسز کی بڑے پیمانے پر رپورٹنگ کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

یورپی یونین کی حکومتوں کو چاہیئے کہ اس نسبتاً کم شدید مرحلے کی تیاری میں بچوں کو کوویڈ-۱۹ کے حفاظتی ٹیکوں لگانے کے عمل کو تیز کریں۔ یورپی اتحادیوں کی ایگزیکٹو باڈی نے یہ اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اینٹی وائرل تیار کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔  یورپی یونین کی طبی کمشنر سٹیلا کریاکیڈس کے مطابق اندازہ ہے کہ یورپی یونین کی 60 فیصد سے 80 فیصد آبادی کو اب تک کوویڈ ہو چکا ہے۔

یورپی یونین کی عوامی طبی ایجنسی کے مطابق ا ب تک سامنے آنے والے کیسز سے یورپی آبادی کے تقریباً 30 فیصد حصے کا احاطہ کیا جاسکتا ہے، تاہم غیر رپورٹ شدہ انفیکشنز کو شامل کیا جائے تو کوویڈ-۱۹ سے متاثرہ مجموعی مریضوں کی تعداد 35 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، جو یورپی آبادی کا تقریباً 77 فیصد ہے۔ سٹیلا کریاکیڈس کے مطابق کوویڈ-۱۹ کے  انفیکشن اور اموات میں حالیہ کمی کے ساتھ  یورپی یونین اب بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال اور کیسز کی رپورٹنگ سے دور ہو رہی ہے۔

یورپی کمیشن کاکہنا ہے کہ موجودہ وقت یں کوویڈ-۱۹ سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے، کیونکہ توقع کی جاتی ہے کہ وائرس اپنی ہیئت بدلتا رہے گا اور اسی لئے تمام ممالک کو ہنگامی حالت میں واپس جانے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ حفاظتی ٹیکے لگانے کی رفتار میں اضافہ کرنا چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons