تازہ ترین

لاکھوں امریکیوں کے لیے ایک اور بڑی مشکل تیار، دی سوپ باکس کی رپورٹ

امریکی نیوز ویب سوپ باکس کے مطابق وبا کے بعد ایک اور بڑا بحران لاکھوں امریکیوں کا منتظر ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے لاکھوں امریکی گھرانے مناسب غذائی ضروریات سے محروم ہو جائیں گے۔

امریکی وفاقی حکومت نے وبا کے آغاز کے بعد امریکی سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنا کر، اضافی بے روزگاری انشورنس کی فراہمی، بے دخلی کو روکنے، طلباء کے لیے مفت اسکول لنچ پروگراموں میں توسیع اور غذائیت کے پروگراموں کو وسعت دینے جیسے عارضی اقدامات پر عمل درآمد کیا۔ اس سے لاکھوں کم آمدنی والے امریکیوں نے استفادہ کیا ۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا بہت سے پروگراموں کی مدت ختم ہوگئی اور ان کا متبادل پروگرام بھی متعارف نہیں کروایا جاسکا ۔

اب بائیڈن انتظامیہ نے واضح اعلان کردیا ہے کہ وہ کسی بھی مزید رعایت کو جاری نہیں رکھے گی۔ اس اعلان کی وجہ پہلے سے غربت کا شکار لاکھوں امریکی شہریوں کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons