تازہ ترین
وزیر اعظم سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بدھ کو ٹیلی فون کیا اور بطور وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کے بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور گہرے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔بحرین کی جانب سے عالمی وباء کے خلاف کامیاب اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرینی قیادت کی جانب سے پاکستانی تارکین وطن کی دیکھ بھال کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی اور ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز ہسپتال کے منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے پاکستان کے دورہ کے منتظر ہیں، بحرین میں بڑی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں اور پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور اقدار کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔

دونوں ممالک دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ 2021 میں پاکستان اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons