تازہ ترین
وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے، چوہدری فواد حسین

وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے، چوہدری فواد حسین

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی باڈی نون لیگ کی سبسیڈری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عام وکیل وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کا ردعمل ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں گن وائلنس کے نہ رکنے والے واقعات

امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی وقت کے مطابق …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons