18 مارچ کو شمال مغربی چین کے سنکیانگ کے ای لی علاقے کے چرواہے برف سے ڈھکے پہاڑوں پر چڑھ کر دریائے ای لی کی وادی میں داخل ہوئے جہاں موسم بہار کے آثار زیادہ نمایاں ہو چکے ہیں۔
موسم بہار کی چراگاہ میں برف تمام پگھل گئی ہے۔ مقامی حکومت نے جانور پالنے والے تکنیکی ماہرین کو جلد از جلد موسم بہار کی چراگاہ میں بھیجا تاکہ چرواہوں کو بھیڑ کے نوزائدہ بچوں اور ان ماؤں کامعائنہ کرنے میں مدد ملے جو بچے کو جنم دینے والی ہیں۔
عام طور پر، چرواہے موسم بہار کی چراگاہ میں تقریباً تین ماہ تک قیام کریں گے اور تمام مادربھیڑوں کے کامیابی سے بچے پیدا کرنے کے بعد، وہ موسم گرما کی چراگاہ کی طرف منتقلی کے راستے پر چل پڑیں گے۔