پاکستان آسٹریا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

پاکستان آسٹریا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہ اہے کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اعلی تعلیم ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

وہ اسلام آباد میں یورپ اور بین الاقوامی امور کے بارے میں آسٹریا کے وفاقی وزیر الیگزینڈر Schallenberg سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے یوکرین کے تنازع پر پاکستان کی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے تنازعہ کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔

علاقائی تناظر میں عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری کو افغانستان سے اپنی توجہ نہیں ہٹانی چاہیئے جہاں انسانی اور اقتصادی بحران سے بچاؤ کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جن میں پانچ اگست دو ہزار انیس کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے نتیجے میں اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں تذویراتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons