اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کی فورمین کرسچن کالج ایلومینائی ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے میں شرکت

فور مین کرسچن کالج (چارٹرڈیونیورسٹی) ایف سی سی یو ایلومینائی ایسوسی ایشن اسلام آباد شاخ کاسالانہ عشائیہ اسلام آباد کلب میں منعقد ہوا جس میں ایلومینائی اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق وفاقی وزیرخزانہ و محصولات شوکت ترین جو ایف سی کالج سے فارغ التحصیل اور ایلومینائی ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہیں، اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔

ایف سی سی یو کے ریکٹر ڈاکٹر جوناتھن اڈلٹن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں ایف سی کالج کے مختلف بیچز کے ایلومینائی نے ماضی کی یادوں کو تازہ کیا۔ عشایئے میں مختلف بیوروکریٹس، وزرا، ججز، صنعتکار، بزنس مین اورمختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے علاوہ یونیورسٹی کے ریکٹر نے بھی خطاب کیا۔

شوکت ترین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی و فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر یونیورسٹی کے ریکٹر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایف سی سی یو میں ہونے والے کثیرالجہتی کاموں کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ ایف سی کالج و یونیورسٹی کا ایلومینائی ہونے پر انہیں فخر ہے۔ ڈاکٹر جوناتھن اڈلٹن نے کالج کی تعریف اور ایلومینائی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں مختلف شرکا کو سوینئر پیش کئے گئے۔  اسلام آباد شاخ کے صدر ملک فتح خان نے شرکا کا شکریہ اداکیا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons