امریکی ریمارکس چین کے خلاف بدنیتی پر مبنی ہیں، یوکرین بحران کا حل امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ میں ہے، چینی وزارت خارجہ

امریکی ریمارکس چین کے خلاف بدنیتی پر مبنی ہیں، یوکرین بحران کا حل امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ میں ہے، چینی وزارت خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حال ہی میں چین پر روس کے فوجی اقدامات کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے 17 تاریخ کو کہا کہ امریکی ریمارکس چین کے خلاف بدنیتی پر مبنی  ہیں، جو امریکہ کی سرد جنگ کی ذہنیت کا مظہر ہیں۔ یہ  باتیں بحران کے حل کے لئے مددگار نہیں ہیں، اور چین ان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔


ترجمان نے نشاندہی کی، “سابق امریکی کانگریس مین گیبارڈ نے کہا کہ جب تک امریکہ یوکرین کو نیٹو میں شامل نہ کرنے کا وعدہ نہیں کرتا ہے، تب تک وہ اس  بحران کو ختم نہیں کر سکتا ، لیکن امریکی حکومت ایسا ہر گز نہیں کرے گی۔” یوکرین کے بحران کے حل کی کنجی امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ میں ہے، ہم امید کرتے ہیں  کہ امریکہ اور نیٹو، بحران کے آغاز کرنے والے کے طور پر، یوکرین کے بحران میں اپنے کردار پر غور کریں گے، اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے اور بحران کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جلد از جلد اختیار کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons