وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعت کاری کو فروغ دیا جارہا ہے اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے لئے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔