پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ردعمل

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ردعمل

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا،آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔

تاہم میچ ڈرا ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوں، ایک بہترین ٹیسٹ دیکھنے کو ملا، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی دیکھنے کو ملی۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا ایک ہدف تھا ، میچ نہیں ہارنا، ایسے میچز آپ کے کردار کا، آپ کے اعصاب ، آپ کی ٹیم کا امتحان لیتے ہیں، پاکستان کو دو دن کھیلنا تھا اور انہوں نے کرکے دکھایا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ آپ کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، آنکھ اوجھل نہیں کرسکتے،  آسٹریلیا نے دباؤ رکھا  اور آخری وقت تک ہار نہیں مانی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی نظریں اس میچ پر جم گئی تھیں جبکہ بابر اعظم نے پریشر میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور عبداللہ شفیق کی شکل میں ہمیں ایک اچھا اسٹار ملا، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

اس کے علاہ رمیز راجہ نے کہا کہ  رضوان نے ٹیل کے ساتھ بہت اچھی کرکٹ کھیلی، امید ہے آخری ٹیسٹ میں حوصلے کے ساتھ کم بیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ کی کارکردگی سے پاکستان کے حوصلے بلند ہوئے ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons