پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47ویں نمبر پر آ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 33 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 2 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 514 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 537 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 319 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 634 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 17 ہزار 487 زیرِ علاج مریضوں میں سے 546 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 72 ہزار 828 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 38 ہزار 595 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 70 لاکھ 36 ہزار 710 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 72 ہزار 868 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 91 ہو گئیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 142 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 541 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 433 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 306 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 887 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 22 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 200 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 790 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 453 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 11 ہزار 651 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons