چینی صدر کی ترکمانستان کے صدر اور نومنتخب صدر سے ٹیلیفونک بات چیت

چینی صدر کی ترکمانستان کے صدر اور نومنتخب صدر سے ٹیلیفونک بات چیت

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے سولہ مارچ کو ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف اور نومنتخب صدر سردار بردی محمدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

شی چن پھنگ نے ترکمانستان کو صدارتی انتخابات کے ہموار انعقاد پر مبارکباد دی، ایک بار پھر سردار بردی محمدوف کو ترکمانستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، اور ترکمانستان کو “ایک نئے عہد میں ایک طاقتور ملک کے قیام” کی راہ  میں نئی اور عظیم کامیابیوں کے حصول کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

شی چن پھنگ نے نشاندہی کہ حالیہ برسوں میں چین اور ترکمانستان کے تعلقات نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے، دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چین چین- ترکمانستان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ترکمانستان کی مختلف قومی اور خارجہ پالیسیوں کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور ترکمانستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین ترکمانستان کے ساتھ مل کر چین اور ترکمانستان کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے اور چین – ترکمانستان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons