کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد سے جاری گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ہے۔

کراچی میں گرمی کو اعتدال میں لانے والی سمندری ہواؤں نے ایک بار پھر چلنا شروع کر دیا ہے۔ سمندری ہوائیں اپنے ساتھ نمی بھی لاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ موسم گرم اور مرطوب ضرور ہے لیکن گرمی کی شدت زائد نہیں۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کل سے سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں 20 مارچ تک موسم گرم اور مرطوب جبکہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں بھی معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons