اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کی قرار داد کی منظوری بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے حوالے سے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا۔وزیر اعظم کی ہدایت پر میں نے اس معاملے کو نیامے میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں اٹھایا۔نیامے میں ہونے والے اجلاس میں زمین ہموار ہوئی اور ہم نے امہ کو اس مسئلے پر یکجا کیا اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی، اس کے بعد پاکستان نے اقوام متحدہ میں قراردادپیش کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے۔ الحمدللہ دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے اور ہماری تجویز پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہر سال پندرہ مارچ کے دن کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اسلاموفوبیا کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔میں اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons