ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوئے جس کا اچھا نتیجہ نکلا اور ملک بھر میں 70 فیصد افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں کمی آ چکی ہے اور اب یہ معمول کا حصہ ہے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی بھی آ رہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے سب نے مل کر 2 سال بہترین کام کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ کورونا کے دوران عوام کو قائل کرنے کے لیے علما کرام نے بہترین کردار ادا کیا جبکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی جانب سے بھی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہیلتھ کئیر ورکرز نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons