کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی چار وکٹیں گر گئیں

پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنا لیے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سلامی بیٹر ڈیوڈ وارنر فہیم اشرف کی گیند کا نشانہ بنے جب کہ لبوشین بغیر کوئی رنز بنائے رن آوٹ ہو گئے۔ عثمان خواجہ نے پنڈی ٹیسٹ کی فارم کا تسلسل جاری رکھا اور شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے ناقابل شکست 127 رنز اسکور کئے۔

ان کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز بنائے جنہیں پہلے روز کے اختتام لمحات میں حسن علی نے آوٹ کیا۔ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons