وزیر داخلہ کا بلوچستان میں دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور بلوچستان ( نارتھ) کوئٹہ کا دورہ کیا، بلوچستان میں امن ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنےاور امن وامان کے قیام میں افواج پاکستان اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ رشید احمد نے ہیڈکوارٹرز فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ سے ملاقات کی۔ہیڈکوارٹرز فرنٹئیر کور پہنچنے پر وفاقی وزیر نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

وفاقی وزیر کو فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کی آپریشنل تیاریوں، سرحدوں کی نگرانی، بلوچستان بھر اور بالخصوص کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے اقدامات اور امن و امان کے قیام کے لئے فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ بلوچستان کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons