بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس نے جو اولمپک میراث چھوڑی ہے وہ حیران کن ہے، چیئرمین بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی

بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس نے جو اولمپک میراث چھوڑی ہے وہ حیران کن ہے، چیئرمین بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی

بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی نے 12 مارچ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

آئی پی سی کے صدر انڈریو پارسنز نے کہا کہ بیجنگ سرمائی پیرالمپکس دنیا پر گہر ے اثرات مرتب کریں گی۔ چین میں 80 ملین سے زائد خصوصی افراد موجود ہیں،چین نے سرمائی پیرا اولمپکس کی میزبانی کرکے ایک بار پھر دنیا پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ موقع ملنے پر خصوصی افراد شاندار کامیابیاں رقم کر سکتے ہیں۔


پارسنز نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس نے جو اولمپک میراث چھوڑی ہے وہ حیران کن ہے، جو مستقبل کے میزبان شہروں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کر رہی ہے۔


بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی کے ترجمان کریگ اسپینسر نے کہا کہ چینی وفد نے اس سرمائی پیرا لمپک گیمز میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں اور یقین ہے کہ چینی ٹیم اگلے مقابلوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons