آسٹریلیا پاک بھارت سیریز کی میزبانی کیلیے تیار

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی میزبانی کی حامی بھر لی، آسٹریلیا اپنی سرزمین پر سہ فریقی سیریز کے انعقاد پر تیار ہو گیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسرکرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلی کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کی سہ فریقی سیریز شاندار رہے گی تینوں ممالک کی سہ فریقی سیریزمیں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھیں تو کرکٹ آسٹریلیا اس تجویز پر ضرور غور کرے گا پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ عالمی کرکٹ کیلئےاچھی ثابت ہوگی۔

سی ای او نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان اور بھارت میلبورن میں ٹکرائیں گی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاک بھارت ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سیریز کی تجویز دی تھی۔ رمیز راجہ نےکہا تھا یہ ممالک باقاعدگی سے ان سیریز کا انعقاد کر سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری باہمی سیریز 2012 میں کھیلی گئی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons