سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس اختتام پذیر، چینی صدر کی شرکت

سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس اختتام پذیر، چینی صدر کی شرکت

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس، دس مارچ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ شی چن پھنگ سمیت سی پی سی اور ملک کے دیگر رہنماؤں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اجلاس میں سی پی پی سی سی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، چوتھے اجلاس کے بعد تجاویز سے متعلق امور کی رپورٹ، سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کی نگرانی کی رپورٹ اور سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔

سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئر مین وانگ یانگ نے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ موجودہ سیشن  اتحاد،جمہوریت ،حقیقت پسندی پر مبنی اجلاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار برسوں میں سی پی پی سی سی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے قیام کی سو ویں سالگرہ منائیں، نیز کووڈ-۱۹ کے مقابلے، غربت کے خاتمے اور ہمہ گیر اعتدال پسند معاشرے کی تشکیل میں مشترکہ کوششں کی ہیں جس کے دوران سی پی پی سی سی کی سیاسی صلاحیت اور مشاورتی کارکردگی کو بروئے کار لایا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons