حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 104ارب روپےکی اعانت فراہم کر رہی ہے: وزیر خزانہ

 وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلئے پٹرولیم مصنوعات پرایک سو چار ارب روپے کی اعانت فراہم کررہی ہے۔

 آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہم نے پٹرولیم لیوی کم کی ہے اور سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔

 شوکت ترین نے کہا کہ بجلی کے سات سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو اگلےچار ماہ کےلئے ایک یونٹ پر پانچ روپے کی اعانت دی جائے گی۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے اعلان کئے گئے اس ریلیف پیکیج پر عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کئے گئے اور آئی ایم ایف کو اس پیکیج پر اعتراضات نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ ہم اپنے وسائل سے اس مسئلے سے نمٹ رہے ہیں۔

 شوکت ترین نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات بڑھانے کےلئے اس شعبے کو ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اگلے سال کے دوران اس شعبے کے لئے ایک سو فیصد ترقی کا ہدف مقرر کیا ہے، شوکت ترین نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ بھی کم ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons