وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی اگلے سال کے آخر تک فعال ہو جائے گا۔
انہوں نے آج ایک ٹوئیٹ میں منصوبے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہسپتال لاہور اور پشاور میں واقع شوکت خانم کینسر ہسپتالوں سے بڑا ہو گا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ اس ہسپتال کو جدید ترین مشینری سے لیس کیا جائے گا۔