تازہ ترین

ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 11 فیصد اضافہ

ملک میں جاری مالی سال کے دوران کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 11 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں جولائی تا جنوری 21-2020 کے دوران پاکستان میں 1.084 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران جولائی تا جنوری 22-2021 میں ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کا حجم 1.166 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر یعنی 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons