پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا۔

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا۔

پی آئی اے کا خصوصی طیارے کے ذریعے یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی طالب علم اور شہری اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے وزارتِ خارجہ اور حکومت کی ہدایت پر طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا روانہ کیا تھا۔

پی کے 7788 نے رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا، وطن واپس پہنچنے پر طالب علم اور پاکستانی شہری فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں اُن کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

مسافروں نے وطن واپس پہنچ کر پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مسافروں کے استقبال کے لیے پی آئی اے اور وزارت خارجہ کی حکام ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons