تازہ ترین

وزیر اعظم آج عالمی یوم نسواں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج منگل کو فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین راولپنڈی میں عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق تقریب کا انعقاد حقوق نسواں کے لیے حکومتی اقدامات اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے احساس پروگرام کی تمام سکیموں میں خصوصی کوٹہ، سول و فوجداری قوانین میں اصلاحات بالخصوص وراثت اور دیگر اقدامات حقوق نسواں کے تحفظ کے لیے وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہیں۔ وزیرِاعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons