اسلام آباد: جی ٹی روڈ پر کار کھائی میں جاگری، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر کار حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سنگجانی کے قریب ملٹی گارڈن کے سامنے ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری اور حادثے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ گاڑی میں موجود دو بچوں سمیت ایک خاتون اور ایک مرد جھلس کرجاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار  جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور  میتوں کو پمز   اسپتال  منتقل کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons