حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ ختم ہونے پر پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا

حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ نمازیوں کے لئے ماسک پہننے کولازمی قراردیا گیا ہے۔

کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پر مسجد الحرام مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن،دالان اورچھتوں پرنماز پڑھی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔ دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons