مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

اسرائیلی فوج نے دو افسران کو چاقو مارنے کے الزام میں ایک شخص کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک بیب ہتا میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا۔ مذکورہ شخص کی شناخت 19سالہ کریم جمال القواسمی کے نام سے ہوئی ہے اور وہاں موقع پر پہنچنے والے طبی عملے نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اسرائیلی پولیس نے بیان میں کہا کہ حملہ آور نے چاقو نکالا اور ایک افسر پر حملہ کردیا، دوسرا افسر واقعے میں زخمی ہوا اور دونوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو سے کیے گئے اس مبینہ حملے میں دو افسران معمولی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فورسز نے واقعے کے بعد مسجد الاقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں کو بند کردیا ہے البتہ کچھ دیر بعد انہیں دوبارہ کھول دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons