معاشی نظام کی اہم اصلاحات کا عملی نفاذ کیا جائے گا۔ چینی کمیشن برائے قومی ترقی و اصلا حات

7 مارچ کو چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی ایک پریس کانفرنس میں چینی کمیشن برائے قومی ترقی و اصلا حات کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیان وی لیانگ نے بتایا کہ نئے ترقیاتی تصورات کو نافذ کرنے، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیراوراعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بڑی اصلاحات کا عملی نفاذ کیا جائے گا۔

خاص طور پر مارکیٹ کو متحرک کرنے کی اصلاحات، اعلیٰ معیاری مارکیٹ سسٹم کی تعمیر کے لیے اصلاحات اور ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر کی جائےگی۔ ترقی کو مستحکم کرنے اور مقامی طلب کو بڑھانے، کھپت کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور متوسط آمدنی والے گروپ کی توسیع کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات کو تیز کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی اصلاحات کو تیز کرنا، سرحد پار سروسز کی تجارت کی منفی فہرست کا نفاذ، ہائی نان  آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کو تیز کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی خدمات کو بہتر بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو فروغ دینا شامل ہے۔ سبز اور کم کاربن ترقی کو تیز کیا جائے گا اور کاربن نیوٹرل اور کاربن پیک کے لیے ٹھوس کام کیا جائےگا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons