مادر وطن کی مشترکہ تعمیر کیلئے تمام قومیتیں  متحد ہو جائیں، چینی صدر

چینی صدر شی چن پھنگ نے چین کی تمام قومیتوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں یکجہتی کو فروغ دیں تاکہ مادر وطن کی مشترکہ تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی قومی عوامی کانگریس میں شریک اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کےوفدسے گفتگو کے دوران کیا۔ چینی صدر کاکہناتھا کہ ایک مستحکم  اور پائیدار اقتصادی ،سماجی اور  سیاسی ماحول کوبرقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

چینی صدر کا مزید کہناتھا کہ سال 2021 کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نےملکی ترقی کے حوالے سے متعین کردہ اہداف کے حصول میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ گزشتہ سال ملک میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیاں جاری رکھی گئیں اور ملکی ترقی اور استحکام کر فروغ دیاگیا۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons