حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی: فرخ حبیب

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اپنی شاندار کارکردگی کے باعث دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اپنی بدعنوانی چھپانے کے لئے متحد ہوئی ہے اور وہ احتساب سے خوفزدہ ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ناکام ہو گی کیونکہ ان کے پاس کوئی بامقصد ایجنڈا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ جب احتساب کا عمل شروع ہو گا تو حزب اختلاف ان کے خلاف متحد ہو جائے گی۔فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری دونوں کے لئے جیل تیار ہے کیونکہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں قومی خزانہ لوٹا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ شارٹ مارچ بن گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons