چینی حکومت کی ورک رپورٹ: خواتین اور بچوں کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں پر کاری ضرب لگائی جائے گی

چینی حکومت کی ورک رپورٹ: خواتین اور بچوں کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں پر کاری ضرب لگائی جائے گی

چین کی حکومتی ورک رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ خواتین اور بچوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے خواتین اور بچوں کی فروخت میں ملوث  مجرموں پر کاری ضرب لگائی جائے گی ۔

حکومتی ورک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  لوگوں کی پرامن  زندگی اور سماجی استحکام کو فروغ دینا ضروری ہے.بنیادی سطح پر  سماجی گورننس کے نظام اور انتظامی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا ۔ سماجی سرگرمیوں ، سماجی تنظیموں ، انسانی ہمدردی  کی  امداد، رضاکاروں کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود  سمیت دیگر شعبوں کی صحت مند ترقی میں معاونت فراہم کی جائے گی ۔

رپورٹ  میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مختلف سطحوں کی حکومتوں اور ان کے عملے کو ہمیشہ لوگوں کے معاملات کو اہمیت دینی چاہیئے ،اور  وقت پر لوگوں  کے معاش سے متعلق ان کے خدشات  کا جواب  دیا جانا چاہیئے ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ عوام  کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے سنگین غیر ذمہ دارانہ افعال  کی سختی سے مخالفت  کی جائے گی ۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons