ہم دبئی یا امریکہ کی طرح نہیں بننا چاہتے ہماری اپنی شناخت ہے، کوئی طاقت وژن 2030 کو ناکام نہیں بنا سکتی، سعودی ولی عہد

ہم دبئی یا امریکہ کی طرح نہیں بننا چاہتے ہماری اپنی شناخت ہے، کوئی طاقت وژن 2030 کو ناکام نہیں بنا سکتی، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت وژن 2030 کو ناکام نہیں بنا سکتی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نےامریکی میگزین اٹلانٹک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وژن 2030 کو ناکام کدغپ کی کوشش کرنے والے زیادہ سے زیادہ اس کی رفتار کو 5 فیصد سے کم کر سکتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ’ہم دبئی یا امریکہ کی طرح نہیں بننا چاہتے بلکہ ہمارے ملک کی اپنی شناخت ہے، ہماری اپنی معاشی اور ثقافتی بنیادیں ہیں جن کی بنا پر ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ولی عہد نے کہا ہے کہ ہم کسی اور جگہ قائم منصوبوں کی نقل نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہم اپنے منصوبوں میں دنیا کو کوئی نئی چیز دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں میں سعودی عرب کا رنگ ہے اور یہ منفرد نوعیت کے منصوبے ہیں۔ ولی عہد نے کہا کہ درعیہ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی منصوبہ ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہے۔

اسی طرح جدہ کے تاریخی علاقے کو دیکھیں تو یہ بھی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس پر حجاز کا رنگ غالب ہے۔

ولی عہد نے کہا ہے کہ ’میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب میں جتنے بھی منصوبے ہیں وہ کسی دوسرے منصوبے کی نقل نہیں ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت وژن 2030 کو ناکام نہیں بنا سکتی۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons