وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس گیم چینجر ہو گا، ان کے لیول کا کوئی لیڈر پاکستان میں موجود نہیں، فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس گیم چینجر ہو گا، ان کے لیول کا کوئی لیڈر پاکستان میں موجود نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم اور عوامی نمائندہ وہ ہونا چاہیے جو لوگوں کی عزت میں اضافہ کر سکے،عمران خان کے لیول کا کوئی لیڈر پاکستان میں موجود نہیں ہے۔ہمارے مخالفین سیاسی بونے ہیں، ان کی آواز عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی،اسلامو فوبیا سمیت مختلف معاملات پر عالمی برادری نے عمران خان کے موقف کو ہمیشہ سنا ہے۔

دورہ چین کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ہفتہ کو پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ23سال بعد کوئی بھی پاکستانی لیڈر ماسکو کا دورہ کرنےجا رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس گیم چینجر ہو گا،چین کے بعد روس کے ساتھ پاکستان کے مستحکم تعلقات قائم ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز لندن سے اپنے پیسے واپس لے آئیں تو حالات کافی بہتر ہو جائیں گےمریم نواز کو احساس ہے تو اپنے ابو اور بھائیوں سے کہیں کہ پاکستانیوں کا پیسہ واپس کریں۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارے خلاف عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے گھر والے بھی ان پر اعتماد نہیں کرتے۔

اپوزیشن سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپنے ووٹ پورے نہیں کروا سکی اپوزیشن میں جرات ہے تو کل ہی عدم اعتماد لے کر آئیں، عمران خان کی حکومت کو وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ احترام کا تعلق ہے ، توقع ہے کہ وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔

جہلم میں بلدیاتی انتخاب پہلے مرحلے میں ہےپی ٹی آئی کے کارکن کمر کس لیں جہلم کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں اوروقت آ گیا ہے کہ جہلم کے لوگوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کیا جائے اور انشااللہ ماضی کی طرح اس بار بھی پی ٹی آئی جہلم میں کلین سویپ کرے گی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ محسن بیگ نے مراد سعید کیلئے جو بیہودہ زبان استعمال کی اس پر ایف آئی اے نے کارروائی کی پاکستان کا کوئی بھی شخص محسن بیگ جیسے طرز کلام کی حمایت نہیں کرتا،قانون انہیں احترام سکھانا چاہتا ہےمراد سعیدنے آگے بڑھ کے معاملے پر ایف آئی آر درج کرا ئی پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons