کراچی سمیت مختلف شہروں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

کراچی سمیت مختلف شہروں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک تو کہیں سرد رہے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسم سرد و خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت شمالی علاقہ جات میں بھی موسم سرد رہے گا۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان سمیت دیگر بالائی علاقوں نے برف کی چادر اڑھ رکھی ہے۔ متعلقہ انتظامیہ نے سیاحوں کے لئے کئی مقامات بند کردیے، خراب موسم کے سبب متعدد ایسی شاہراہیں ہیں جن پر لوگوں کو گاڑیاں چلانے سے منع کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons