تازہ ترین
ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف

ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف

ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو فتح کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں افٖغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے نمیبیا کی ٹیم کے خلاف ٹیم کو 53 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ساتویں اوور میں حضرت اللہ 27 گیندوں پر 33 رنز بنا کر جے جے اسمتھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

رحمٰن اللہ گُرباز اور محمد شہزاد نے اسکور کو 68 تک پہنچایا ہی تھا کہ رحمٰن اللہ چار رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

محمد شہزاد نے 45 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور 89 کے مجموعے پر ٹرمل مین کی گیند پر شولٹز کو کیچ دے بیٹھے جبکہ نجیب اللہ بھی صرف 7 رنز بنا سکے۔

113 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد اصغر افغان کا ساتھ دینے کپتان محمد نبی آئے اور دونوں نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 رنز کی شراکت قائم کی، اصغر 23 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

محمد منبی نے جارحابیٹنگ جاری رکھی اور 17 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنا سکی۔

نمیبیا کی جانب سے جان نکول لوفٹی ایٹن اور ٹرمپل مین نے دو دو جبکہ اسمٹس نے ایک وکٹ لی۔

قبل ازیں دبئی میں کھیلے جارہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons