حکومت بر آمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: مشیرتجارت

مشیرتجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت بر آمدات بڑھانے کیلئے وسطی ایشیائی ملکوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

لاہور میں صنعت و تجارت کے ایوان میں تاجروں کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں گزشتہ تین سال کے دوران ملکی بر آمدات کے حجم میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ وسطی ایشیائی ملکوں اور خطے کے دوسرے حصوں تک تجارتی سامان لے جانے والے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حمل کیلئے افغانستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس درجہ اور باسمتی چاول سے متعلق امور مکمل کنٹرول میں ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

فوج پروپیگنڈا کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons