تازہ ترین
این سی او سی کا کرونا ویکسین شدہ شہروں میں پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

این سی او سی کا کرونا ویکسین شدہ شہروں میں پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے زیادہ سے زیادہ کرونا ویکسین شدہ شہروں میں تمام قسم کی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ این سی او سی نے ملک میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد کی ویکسی نیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ان شہروں میں معمولات زند گی بتدریج معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تاکہ اُن کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ درجہ بندی کے مطابق اسلام آباد ، منڈی بہائوالدین ، گلگت اور میر پور کوبہترین شہر قرار دیا گیا جہاں مقررہ عمر کے ساٹھ فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہترین ویکسین شدہ شہروں میں کرونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے شادی کی تقریبات ، اجتماعات ،کھیلوں کے میدانوں ،تجارت ،کاروبار ، ہال کے اندر کھانے ،سینما ،جم ، تفریحی ،ٹرانسپورٹ اور مزاروں سمیت مذہبی سرگرمیوں سے پابندیاں ختم کی جائیںگی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کم ویکسین شدہ شہروں میں بالترتیب پانچ اور تین سو افراد کے اجتماعات کی حد برقرار رہے گی۔ملک بھر میں ان تمام سہولتوں کا تسلسل مکمل ویکسین لگوانے اور ماسک کے لازمی استعمال سے مشروط ہو گا۔این سی او سی آئندہ ماہ کی بارہ تاریخ کو ہونے والے اپنے اجلاس میں ان فیصلوں پرنظر ثانی کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons