حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے بات چیت کیلئے بارہ رکنی کمیٹی تشکیل

مذہبی امور کے وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے بات چیت کیلئے بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس سے پہلے علماء کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میںبات چیت کی۔

مذہبی امور کے وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ اس بات چیت کے نتیجے میں صورتحال بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے اس مسئلے کے پر امن حل کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بھارت میں شکست

پاکستان کے حشام ہادی خان نے بھارت کو بھارت میں شکست دے کر ایشیا کپ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons