یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا مہنگی کردی گئیں

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا مہنگی کردی گئیں

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا مہنگی کردی گئیں، 950 گرام چائے 100 سے 210 روپے تک مزید مہنگی ہوچکی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے مہنگا جبکہ پیکٹ دودھ کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کافی کے 100 گرام جار کی قیمت میں 50 روپے اور شہید کی 250 گرام کی قیمت میں 95 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو کپڑے دھونے کے پاؤڈر کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ایک لٹر ملٹی پرپز کلینر کی قیمت 46 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر کسٹرڈ کا 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے اور کارن فلار 300 گرام 20 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آج بھی 4 میچز ہوں گے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج بھی چار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons