کالعدم تنظیم کا احتجاج: راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن معطل

کالعدم تنظیم کا احتجاج: راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن معطل

کالعدم تنظیم کے لاہور سے اسلام آباد جانے والے مارچ کے شرکاء نے وزیر آباد میں دھرنا دے رکھا ہے، شہر کے داخلی راستوں پر رینجرز تعینات کردی گئی ہے اور وزیر آباد آنے جانے والی تمام ٹریفک روک دی گئی ہے۔

وزیر آباد میں آمدورفت معطل ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں اور کنٹینر موجود ہیں، راستوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے، وزیر آباد سے گجرات جانے والے راستے بھی بند ہیں، سرائے عالمگیر اور جہلم کے درمیان جی ٹی روڈ خندقیں کھود کر بند کردیا گیا ہے۔

موجودہ صورت حال کے باعث راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن آج کے لئے معطل کردیا گیا ہے، پشاور سے کراچی جانے والی خیبرمیل اور راولپنڈی اور کراچی کے درمیان تیزگام کو بھی آج معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کو آج معطل کردیا گیا ہے، گرین لائن کو بھی راولپنڈی اور لاہور کے درمیان آج کے روز معطل کیا گیا ہے، پاکستان ایکسپریس کو راولپنڈی اور کراچی کے درمیان دونوں اطراف سے آج کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ باقی تمام ٹرینیں اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons